خلیج اردو
کراچی : نسل انسانی کی بقا کیلئے پانی بنیادی اور لازمی ضروری ہے۔ آبی وسائل کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔۔ اس حوالے سے دریائے سندھ کو آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانے کیلئے آگاہی مہم ایکسپیڈیشن انڈس 2022 اختتام پزیر ہوئی۔
دریائے سندھ ہماری زندگیوں کی ضمانت اور ہماری زراعت کی شہ رگ ہے ۔ اس دریا کے آبی وسائل ، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور آلودگی سے بچاو کے لیے شعور و آگہی بیدار کرنے کی مہم "ایکسپڈیشن انڈس 2022″،کامیابی کے ساتھ پایہ تکیل کو پہنچ گئی
پاکستان میں اپنی نوعیت کی اس پہلی میں شمال سے جنوب کی جانب دریائے سندھ کی مکمل طوالت کو رافٹس کے ذریعے طے کیا گیا ہے۔
ٹیم لیڈ وجاہت ملک کی قیادت میں رافٹنگ ٹیم نے بلتستان کے علاقے ہمزی گوند سے رافٹس کے ذریعے دو ہزار کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ طے کیا۔ 45 دنوں کی مہم کراچی میں اختتام پزیر ہوئی۔