پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان اپنے فیصلوں میں خود مختار ہے، امریکہ

خلیج اردو

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ  کے مطابق پاکستان خودمختار ملک ہے وہ اپنے فیصلے خود کر سکتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جمہوریت سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت پرافسوس ہے تاہم عدم شرکت کا فیصلہ پاک امریکہ تعلقات کو متاثر نہیں کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان خودمختار ملک ہے اور وہ اپنے فیصلے خود کر سکتا ہے جبکہ پاکستان اور امریکہ بےشمار معاملات پر رابطہ کاری کرتے ہیں اور پاکستان سے جمہوریت، انسانی حقوق، مذہبی آزادی پر رابطے جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی معاملات پر بھی اہم شراکت داری ہے۔

بھارت کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات اپنی اپنی جگہ پر قائم ہیں اور ان تعلقات میں کوئی صفر جمع کی تجویز نہیں ہے۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button