پاکستانی خبریں

پاکستان میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی بڑی کارروائی کو ناکام بنادیا،11 دہشتگر ہلاک

خلیج اردو

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کوناکام بنادیا،وانامیں خفیہ اطلاع پرسیکیورٹی فورسزکاکامیاب آپریشن، دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف تور حافظ اور 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف تور حافظ اور 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 11 دہشت گرد مارے گئے۔

 

ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔مارے گئے دہشت گرد ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button