پاکستانی خبریں

پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے،آرمی چیف کا کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب

خلیج اردو
اسلام آباد:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے ہدایت کی ہے کہ دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ سے فعال نہ ہونے دیں۔ کہاپاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے اور مسلح افواج پاکستان سے دہشت گردی کے خطرے کو مستقل ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 264ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی ۔فورم سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بولے کہ مسلح افواج پاکستان سے دہشت گردی کے خطرے کو مستقل ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں۔

 

کور کمانڈرز کانفرنس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہ علاقائی اور عالمی سلامتی کےلیے خطرہ ہیں۔ یہ دہشت گرد گروہ پاکستان اور اس کے اقتصادی مفادات کے خلاف بطور پراکسی کام کر رہے ہیں۔ یہ دہشت گرد گروہ بالخصوص سی پیک کے خلاف پراکسی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

 

فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوششوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے، بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم کے خلاف قانون اور آئین کے مطابق سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔کورکمانڈرز کانفرنس نے مسلح افواج کی حوصلہ شکنی کے لیے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور فورم نے کہا کہ مسلح افواج کے خلاف بےبنیادالزامات کامقصدعوام اورمسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ہے

 

فورم نے غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی کی بھی مذمت کی جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر بھی اظہار تشویش کیا۔ کمانڈرز کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں اگر فریقین نے کشیدگی فوری کم نہ کی تو ایک وسیع علاقائی تنازع جنم لے سکتا ہے۔

 

کور کمانڈرز نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button