خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم ہر سیا سی جما عت سے مذاکرا ت کیلئے تیار ہیں لیکن جب ہم پی ٹی آئی کو ڈائیلاگ کا کہا تو کہتے ہیں آپ سےمذاکرات نہیں کر یں گے۔
مصدق ملک نے سوال پوچھا کہ یہ کس سے مذاکرات کرنا چا ہتے ہیں تو کیا دیواروں سے مذاکرات کریں گے یا امریکہ سے جس پر بانی پی ٹی آئی اپنی حکومت گرانے کا الزام لگاتے ہیں۔
وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک کی نیوز کانفرنس کہا کہ ہم کسی کو غدار نہیں کہہ رہے، صرف آئین اور قانون کی بات کر رہے ہیں ، یہ واضح ہے مذاکرات کے بغیر مسا ئل کا حل ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ روف حسن پر حملے کی تحقیقات ہو نی چا ہیے، اگر وہ محفوظ نہیں ، تو میں بھی محفوظ نہیں۔