خلیج اردو
لاہور: پاکستان کے مایا ناز باؤلر حارث راؤف کی شادی ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے اور ایسے میں ان کو کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی سوشل میڈیا کا سہارا لے کر فاسٹ باؤلر کو مبارک باد دی ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر حارث راؤف کی شادی کے دن لی گئی تصویر شیئر کی اوران پر طنز بھی کیا۔
شاداب خان نے لکھا کہ اتنی خوشی، چہرے پر اتنی چمک ارے اب تو لگتا ہے کہ میرا ٹائم بھی آنے والا ہے۔
Itna glow itni khushi @HarisRauf14. Lagta hai mera time be ab aanay wala hai. pic.twitter.com/c9v41J8pnz
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 24, 2022
شاداب خان کی ابھی شادی نہیں ہوئی اور ایسا لگتاہے کہ وہ اپنی شادی کے قریب آنے کا عندیہ دے رہے ہیں۔
اس سے قبل شاداب خان نے نوبیاہتہ جوڑٖے کو شادی کی بہت مبارک باد دی تھی۔ شاداب خان نے ٹویٹ کیا تھا کہ حارث اور بھابھی کو نئی زندگی میں بہت سی خوشیوں کیلئے دعاگو ہوں۔
Very happy for @HarisRauf14 and Munza bhabi. Hamesha hastay muskaratay rahe. Harry shukrane ke nafal parh lena ho gayi tumhari shadi pic.twitter.com/f9r0JOVKGx
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 24, 2022