خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قبل از انتخابات کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابت وقت پر ہوں گے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا انتخابات سے متعلق کوئی بھی فیصلہ حکومتی اتحادی کریں گے۔ ساتھ میں دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ کے کیسز کا فیصلہ میرٹ پر ہوا ہے۔
وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری لیڈرشپ کے خلاف کیسز بنے۔ ہم نے عدالتوں کا احترام کیا۔ نواز شریف نے 200 عدالتی پیشیاں بھگتیں۔ آج عدالتی فیصلوں سے ہم سرخرو ہوکر نکلے ہیں
خواجہ آصف نے کہا کہ انتخابات آئین کے مطابق اپنے وقت پر ہوں گے۔۔۔کسی بھی وجہ سے وقت سے پہلے انتخابات کرانے کی ضرورت پڑی تو حکومت ہی فیصلہ کرے گی۔کسی سے بلیک میل ہونگے نہ کسی کو اپنے فصلوں پر اثرانداز ہونے دیں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا دو ٹوک موقف۔۔کہتے ہیں بدترین سیاسی انتقام کا شکار ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن ثابت قدم رہی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بدترین سیلاب کی وجہ سے انتخابات کے انعقاد کو ناممکن قراردیتے ہوئے کہا دو صوبے مشکل ترین صورت حال سے گزر رہے ہیں۔ کسی کا گھر بار سیلاب میں بہہ جائے اس کے سامنے کس منہ سے ووٹ کی بات کریں
ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے سنیئرقانون دان اعتزاز احسن کو بھی خوب آڑہے ہاتھوں لیا۔بولے ججز کی بحالی کے لیئے نکالے جانے والے لانگ مارچ میں اعتزاز احسن رات کو چھپ گئے تھے۔۔۔کہا کہ اعظم سواتی کے سخت بیان کی طرح ان کے بیان پر بھی میرٹ پر کارروائی کی جائے گی۔