پاکستانی خبریں

منشیات اسمگلنگ اور افیون کے استعمال کی سب سے بڑی ایشیائی مارکیٹ بھارت ہے۔ ورلڈ ڈرگ رپورٹ 2023 نے مودی کے پراپیگنڈا کو بے نقاب کرتے ہوئے حقائق دنیا کے سامنے رکھ دئے۔

خلیج اردو

ممبئی: ورلڈ ڈرگ رپورٹ 2023 نے ہندوستان کے منشیات سے متاثرہ ملک ہونے کے پراپیگنڈے کا پول بھی کھول دیا۔ بھارت میں منشیات اسمگلنگ میں وزیراعظم مودی کا کار خاص گوتم اڈانی بھی ملوث نکلا۔ بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کے مطابق 5 کروڑ سے زائد ہندوستانی نشے کا شکار ہیں۔ 2021 میں اطالوی پولیس نے بھارتی فارما کمپنیوں کی طرف سے داعش کو بھیجی گئی ٹراماڈول کا پورا جہاز پکڑ لیا۔

 

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 1 کروڑ دس لاکھ ہندوستانی صرف افیون کے نشے کا شکار ہیں، جنوبی ایشیاء کے 90 فیصد اور دنیا کے 34 فیصد افیون کے عادی افراد ہندوستانی ہیں، دس سال سے کم عمر بچوں کے منشیات کے استعمال میں گزشتہ دہائی میں 21فیصد اضافہ ہوا۔

 

رپورٹ کے مطابق مودی سرکار پاکستان سے منشیات اسمگلنگ کا واویلا مچاتی ہے جبکہ 87 فیصد منشیات سمندری راستے سے اسمگل ہوتی ہیں۔ زیادہ تر منشیات ایران کی چاہ بہار پورٹ سے بھارتی گجرات کی مندرا پورٹ پر اسمگل ہوتی ہیں۔

 

افغانیوں کو کرسٹل میتھ کی تیاری کا طریقہ بھی بھارتی فارما کمپنیوں نے سکھایا، ہندوستان کے 22 اضلاع میں سرکاری سرپرستی
میں افیون کاشت کی جاتی ہے،2019 میں بنگلہ دیش میں اسمگل ہونے والی 95 فیصد منشیات بھارت سے آئی۔

 

بھارتی حکام نے 15 ستمبر 2021 کو مندرا سے 3 ٹن اور اگلے دن احمدآباد سے بھی 3 ٹن ہیروئن برآمد کی، مندرا پورٹ کا انتظامی کنٹرول گوتم اڈانی کی کمپنی کے پاس ہے، تاہم مودی سرکار نے اڈانی کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں کیں۔

 

سابق بھارتی وزیر خزانہ چدم برم کے مطابق حکومتی سرپرستی کے بغیر منشیات کی اتنی بڑی کھیپ مندرا پورٹ سے کلئیر نہیں ہو سکتی تھی۔ ریاست لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے اکشے چھابڑا اور سندیپ سنگھ عالمی سطح کے ڈرگ لارڈ ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button