پاکستانی خبریں

افسوسناک خبر، روجھان: گھر میں آتشزدگی سے 4 بچے جاں بحق، خاتون کی حالت تشویشناک

خلیج اردو
روجھان: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع روجھان میں ایک افسوسناک واقعے میں گھر میں آگ لگنے سے چار معصوم بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق عمرکوٹ سے ہے، جو محنت مزدوری کے لیے بہاولپور گیا ہوا تھا۔ حادثے میں نہ صرف قیمتی جانیں ضائع ہوئیں بلکہ متاثرین کی تمام جمع پونجی بھی جل کر خاکستر ہوگئی۔

متاثہ لواحقین نے وزیر اعلیٰ سے مدد کی اپیل کی ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنی زندگی بحال کر سکیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button