عالمی خبریں

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کی بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش

خلیج اردو
جنیوا: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر وولکر ترک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں 20 سے زائد تنازعات جاری ہیں، جن میں مقبوضہ کشمیر بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔

دوسری جانب کشمیری نمائندوں نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھارتی اقدامات پر فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیری رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے اور عالمی سطح پر اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button