پاکستانی خبریں

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم کو خط لکھ کر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

خلیج اردو
پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم کو خط لکھ کر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے خط میں گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، لیکن اس کے باوجود یہاں کے عوام کو ان وسائل سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، خاص طور پر سحری، افطاری اور عبادات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کو یاد دلایا کہ بطور وزیراعظم آپ نے رمضان میں بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان کیا تھا، لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر فوری نوٹس لیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button