
خلیج اردو
جڑانوالہ:جڑانوالہ میں بیوی اور دو بچوں کے قتل میں ملوث شوہر اور اس کے بھائی کو اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ابراہیم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اسے اپنی بیوی ارم بی بی کے کردار پر شک تھا۔ کئی بار سمجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ باز نہ آئی، جس پر غصے میں آ کر اس نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی اور بچیوں کو قتل کر دیا۔
پولیس نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔






