خلیج اردو
10 ستمبر 2020
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مروہ قتل کیس اورموٹروے پر خاتون کیساتھ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، وزیراعظم نے کہاکہ مہذب معاشروں میں ایسے واقعات انتہائی شرمناک ہے ،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو ملزموں کی گرفتاری کاٹاسک دیدیا۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایاں گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ملاقات کی ۔فیصل واوڈا نے کراچی میں کم سن بچی مروہ قتل کیس،موٹروے پر خاتون کیساتھ پیش آنے والے واقعہ پر گفتگوکی۔
وزیراعظم عمران خان نے دونوں واقعات کانوٹس لیتے ہوئے کہاکہ مہذب معاشروں میں ایسے واقعات انتہائی شرمناک ہے ،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو ملزموں کی گرفتاری کاٹاسک دیدیا۔ فیصل واوڑا نے وزیراعظم کو زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا قانون لانے کی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ جنسی درندگی کرنے والے افراد کو پھانسی دے کر عبرت کانشان بنائیں۔
وزیراعظم نے مجرمان کو سخت سزائیں دلوانے کے عزم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔






