پاکستانی خبریں

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 28 دسمبر کو ہوں گے

خلیج اردو
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی درخواست مسترد کر دی جس میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 28 دسمبر کو ہی ہوں گے۔ عدالت نے بلوچستان حکومت کو ہدایت کی کہ وہ انتخابات کے دوران فول پروف انتظامات یقینی بنائے اور الیکشن کے انعقاد میں مکمل معاونت فراہم کرے، جیسا کہ آرٹیکل 220 کے تحت ان کی ذمہ داری ہے۔

تاہم، بلوچستان کے ممبر شاہ محمد جتوئی نے اختلافی نوٹ جمع کرایا اور کہا کہ سخت موسمی حالات اور سیکیورٹی صورتحال کے باعث عوامی شرکت کم رہنے کا خدشہ ہے۔ ان کے مطابق حالات نارمل ہونے تک بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز حصہ لے سکیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button