پاکستانی خبریں

سانحہ سوات: مزید 14 اہلکاروں کی معطلی کی سفارش، سنگین غفلت ثابت

خلیج اردو
سوات:سانحہ سوات کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مزید 14 اہلکاروں کو معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں ان افسران اور اہلکاروں کو لاپرواہی، بروقت اقدامات نہ کرنے اور احتیاطی تدابیر میں سنگین کوتاہی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر، ڈی جی ریسکیو سمیت متعدد اعلیٰ افسران کو پہلے ہی ان کے عہدوں سے ہٹایا جا چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تمام اقدامات سوات میں ہونے والے افسوسناک سانحے کے بعد کیے گئے ہیں، جس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔

تحقیقاتی ٹیم کا مؤقف ہے کہ اگر متعلقہ حکام نے بروقت اور مناسب حفاظتی اقدامات کیے ہوتے تو سانحہ روکا جا سکتا تھا۔ رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button