پاکستانی خبریں

اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت: فلیٹ سے اہم شواہد برآمد، تحقیقات جاری

خلیج اردو
لاہور:اداکارہ حمیرا اصغر کی پر اسرار موت کے معاملے میں پولیس کو کئی اہم شواہد موصول ہو گئے ہیں۔ تحقیقات کے مطابق ان کے نجی بینک اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 98 ہزار روپے کی رقم موجود ہے، جبکہ فلیٹ سے یوٹیلیٹی بلز اور مئی 2024 تک کا کرایہ ادا کیے جانے کی رسیدیں بھی برآمد ہو چکی ہیں۔

پولیس نے بلڈنگ میں رہائش پذیر دیگر افراد کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق، جس کمرے میں اداکارہ کی لاش پائی گئی، وہاں بالکونی کا دروازہ کھلا ہوا تھا جبکہ مرکزی دروازے کو اندر سے ڈبل لاک کیا گیا تھا۔ مزید یہ بھی انکشاف ہوا کہ موت سے کچھ دیر قبل اداکارہ نے کپڑے دھوئے تھے، جو کمرے میں موجود تھے۔

پولیس کے مطابق اداکارہ کی موت 7 اکتوبر 2024 کو واقع ہوئی، تاہم پڑوسیوں نے دسمبر 2024 میں بدبو کی شکایت پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد لاش کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ حتمی وجہ موت کا تعین کیمیکل ایگزامینیشن اور میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

اداکارہ حمیرا اصغر متعدد ڈراموں اور ماڈلنگ پروجیکٹس میں کام کر چکی تھیں، اور ان کی تنہائی میں موت نے شوبز حلقوں میں گہرے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button