
خلیج اردو
18 اپریل 2025
سوات: سیکیورٹی فورسز نے سوات کے حساس علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد مختلف دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، جو مکمل صفائی تک جاری رہے گا۔
کارروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے تک ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔






