
خلیج اردو
کراچی، 18 اپریل 2025
سندھ ہائیکورٹ نے ارسا کی تشکیل اور نئی نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ پانی کے مسئلے کو ایک بار کے لیے حل کیا جانا چاہیے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر قانون میں ترمیم ضروری ہے تو کی جائے، کیونکہ یہ معاملہ قومی اہمیت کا حامل ہے۔
عدالت نے کہا کہ کیا قومی اتحاد سے بڑھ کر کوئی چیز ہو سکتی ہے؟ جب سب فریقین کو معلوم ہے کہ پانی کی تقسیم حساس مسئلہ ہے تو اس پر مستقل اور واضح پالیسی اپنائی جائے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔






