پاکستانی خبریں

ہمارے 8 کارکن شہید کیے گئے ہیں،تحریک انصاف ترجمان کا دعویٰ،حکومت کی جانب سے تردید

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں 4 دنوں سے جاری تحریک انصاف کا احتجاج ایک سیکیورٹی آپریشن کے بعد ختم ہو چکا ہے لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے کارکنوں کی ہلاکت کا دعویٰ حکومت تسلیم نہیں کر رہی۔

 

اپنے بیان میں تحریک انصاف کے ترجمان سے منصوب ایک دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کارکنوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں،، 8 کارکن مارے گئے،، مرنے والوں کے کوائف آ چکے ہیں۔

 

تحریک انصاف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان بہیمانہ قتل کا از خود نوٹس لے کر وزیراعظم، وزیرداخلہ، اسلام آباد اور پنجاب کے آئی جیز کے خلاف قتلِ عمد کی کارروائی کے احکامات دیں۔

 

ترجمان نے کہا کہ پرامن مظاہرین کےخلاف بربریت کامظاہرہ کیاگیا، کارکنوں کے قتل اور آپریشن کی مذمت کرتےہیں،احتجاج کی فی الوقت منسوخی کا اعلان کیا جاتا ہے،، پارٹی کے بانی عمران کان کی ہدایت کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

 

دوسری طرف حکومت وزراء نے الگ الگ بیانات میں پی ٹی آئی کے اس دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرنے والے کارکنوں کے نام اور دیگر شواہد مانگے ہیں۔ حکومت وزراء کے مطابق پی ٹی آئی کا دعویٰ من گھڑت ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button