خلیج اردو
مانسہرہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مانسہرہ میں کارکنان کی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنا ایک تحریک جو بانی پی ٹی آئی کی کال تک جاری رہے گا ،احتجاج ہمارا حق ہے کوئی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پرامن احتجاج کیا مگر انہوں نے کارکنوں پر تشدد کیا،ہمارے کارکنوں کو تشدد کانشانہ بنایاگیا،ہمیں عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا۔
مسٹر گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے آنیوالی نسل کیلئے قربانیاں دینی ہیں،، چادر چاردیواری کو پامال کیا گیا ، ہمارے اوپر پرچے کاٹے گئے، ہمارے شہدا کا ڈیٹا بھی آرہا ہے، ہمارے سینکڑوں لوگوں کو گولیاں لگی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے احتجاج میں جاں بحق کارکنوں کے اہلخانہ کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر موجود پارٹی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ اسلام آباد میں پرامن احتجاج کے لئے آئے تھے، آئین اور قانون کی بالادستی کےلئے نکلے تھے، میری 2 گاڑیاں اور 4 ساتھی غائب ہیں۔
اس پریس کانفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی موجود نہیں تھی۔