خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان شہری 31دسمبرکے بعد اسلام آباد کی حدودمیں بغیر این او سی نہیں رہے سکیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں افغان باشندے شامل تھے جنہوں نے نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ سیکیورٹی فورسز پر حملے بھی کیے۔
اس حوالے سے وفاقی پولیس کے انسپکٹر جنرل ناصر علی رضوی اور چیف کمشنر اسلام آباد نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ احتجاج میں غیر ملکی یعنی افغان باشندے شریک تھے۔ کسی بھی غیر ملکی کو شہر کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتاریوں اور تحویل میں لئے گئے سامان کی تفصیلات بتادی جبکہ چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کسی کو ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انتظامی افسروں نے پیغام دیا کہ دارالحکومت میں کسی کو بغیر این او سی جلسے کی اجازت نہیں۔مظاہرین نے سیف سٹی کیمروں، میٹروبس اسٹیشنزکو نقصان پہنچایا ۔ گرین بیلٹ کو جلایا گیا۔
یہ بھی بتایا گیا کہ اسلام آباد میں سرچ آپریشن جاری رہے گا اب کوئی افغان غیر کلئیرنس نہیں رہ سکے گا۔