خلیج اردو
لاڑکانہ:پاکستان میں دائیں باز کی مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سوال اٹھایا ہے کہ حکومت کی جانب سے اتنے انتظامات کے باوجود پی ٹی آئی والے ڈی چوک کیسے پہنچے؟
انہوں نے کہا کہ ملک میں جوکچھ ہو رہا ہے اسکی بنیاد 2024الیکشن میں ووٹ کی چوری ہے ۔ عوام کی سوچ الگ اور نتائج الگ ناقابل قبول ہوتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ تشدد کوئی حل نہیں، مذاکرات یابات چیت ہوتوراستےنکل آتےہیں۔