
خلیج اردو
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کے فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہیں اور ریاست کے خلاف بغاوت کی سازش کرنے والے انقلاب لانے کے دعویدار بغاوت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے بچوں کو اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کرنے والے کے اپنے بچے امریکہ میں سیر و تفریح کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کا نوجوان اب باشعور ہو چکا ہے اور کسی فتنے کے جھانسے میں نہیں آئے گا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بی کلاس کی وہ سہولیات مل رہی ہیں جو باقی بی کلاس قیدیوں کو میسر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کے اے سی اتارنے والا شخص آج خود سہولیات نہ ملنے کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کوئی شخص ریاست کو چیلنج کرنے کے بعد رعایت کا مستحق نہیں۔






