پاکستانی خبریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری، 29 جولائی کو عدالت پیش کرنے کا حکم

خلیج اردو
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کر دیے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے حکم دیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو 29 جولائی کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

عدالت نے تھانہ بہارہ کہو کے ایس ایچ او کو وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری گزشتہ چند دنوں کے دوران چوتھی مرتبہ جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری کی کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button