پاکستانی خبریں

اڈیالہ جیل انتظامیہ کی پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت، جہلم جیل بھیج دیا گیا

خلیج اردو
راولپنڈی: اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو جیل میں رکھنے سے معذرت کر لی اور انہیں جہلم جیل بھیج دیا۔ حکام کے مطابق خواتین بیرک میں حوالاتیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث عالیہ حمزہ کو جہلم جیل منتقل کیا گیا۔

راولپنڈی کی سیشن عدالت نے عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔ مقدمے میں نامزد عادل اور نعمان کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا۔ دوسری جانب شمیم آفتاب اور ان کے ڈرائیور محمد زاہد کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button