
خلیج اردو
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ علی امین گنڈا پور معدنیات بل پاس کروائیں گے یا اپنی نوکری بچائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو جو ٹاسک اسلام آباد سے ملتا ہے، وہ ہمیشہ اچھے بچوں کی طرح اسے پورا کرتے ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے کے تمام ادارے اور وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، اور اگر کوئی ادارہ خاموش ہے تو وہ نیب ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف این آر او کے لیے لوگوں کے پاؤں پڑ رہی ہے اور صوبے میں کرپشن ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے افراد ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں اور وزیراعظم کو ایک بار پھر پشاور آنے کی دعوت دی۔ گورنر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو کسی سے بات چیت نہ کرنے کی ہٹ دھرمی چھوڑ دینی چاہیے۔