پاکستانی خبریں

پاکستان آرمی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار، حوصلے اور مہارت کا عملی مظاہرہ کیا، جنرل عاصم منیر

خلیج اردو
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی ’’کردار، حوصلے اور مہارت‘‘ جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سپاہیوں نے بخوبی یہ بات ثابت کی ہے۔ وہ خیریال گیریژن میں منعقدہ آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم سپرٹ مقابلے میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔

مشق میں پاکستان آرمی کی سات ٹیموں کے ساتھ پاک نیوی کی ایک ٹیم اور 15 دوست ممالک کی افواج کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔ بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشق کا مشاہدہ کیا۔

جنرل عاصم منیر نے تمام شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی برداشت اور بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی مشقیں باہمی سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں۔ آرمی چیف نے مشق میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور افراد کو انعامات سے بھی نوازا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button