
خلیج اردو
پشاور: حلف اٹھانے سے قبل ہی نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دفتر میں اہم انتظامی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عابد مجید اور پرنسپل اسٹاف آفیسر ون عون حیدر گوندل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اس سے قبل دو روز پہلے وزیراعلیٰ کے چیف سیکیورٹی آفیسر نجم الحسنین کو بھی تبدیل کیا گیا تھا۔ تینوں اہم عہدوں پر تاحال نئی تقرریاں عمل میں نہیں لائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد مزید انتظامی تبدیلیوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔





