پاکستانی خبریں

شیرافضل مروت کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مستقبل پر خدشات، گورنر اور وفاقی حکومت کے رویے پر تحفظات

خلیج اردو
اسلام آباد: ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے خدشہ ظاہر کیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چلنے نہیں دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر اور وفاقی حکومت کے رویے سے سنگین خدشات جنم لے رہے ہیں۔ اگر سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا تو خیبر پختونخوا کی حکومت کو ہٹانا آسان نہیں ہوگا۔ شیر افضل مروت کے مطابق آئندہ عدالتی فیصلے ہی یہ طے کریں گے کہ آئینی طور پر کون درست سمت میں ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے گفتگو میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورننس کو وفاقی رویے کے باعث چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا وزیراعلیٰ پارٹی اتحاد اور گورننس کے تسلسل میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ان کے مطابق سہیل آفریدی ایک نوجوان، سنجیدہ اور عام طبقے سے اٹھنے والے سیاسی ورکر ہیں، جو صوبے میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button