پاکستانی خبریں

مشکل وقت میں پاکستان کو برادر دوست ممالک کی امداد، سعودی عرب سے پہلا امدادی طیارہ کراچی پہنچ گیا۔

خلیج اردو

کراچی: پاکستان پر سیلاب کی وجہ سے مشکل وقت آیا تو سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی فراہمی میں برادر ممالک پیش پیش ہیں۔ سعودی عرب سے پہلا امدادی طیارہ کراچی پہنچ گیا۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی ،قونصل جنرل بندر فہد الدایل بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔وزارت خارجہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے امداد اور تعاون پر تہہ دل سے شکر گزار ہے۔

 

اس حوالے سے پاکستان میں سعودی سفارت خانے نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب سے آج دو پروازیں کراچی پہنچنا ہیں۔پاکستان میں 180 ٹن خوراک، شیلٹر اور طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ امداد سے 19 ہزار سیلاب متاثرین استفادہ حاصل کریں گے۔ سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب آئندہ چند دنوں میں 10 طیارے امداد پاکستان بھیجے گا۔

دوسری طرف سیلاب متائثرین کیلئے امداد کی تفصیلات دفتر خارجہ نے جاری کی ہے جس کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے 11 ممالک، 3 عالمی تنظیموں سے 90 امدادی طیارے پہنچے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے سب سے زیادہ 39 امدادی طیارے راولپنڈی، کراچی، لاہور پہنچے۔ترکیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 13 طیارے امداد کراچی اور راولپنڈی بھیجی۔امریکہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 11 امدادی طیارے سکھر، کراچی راولپنڈی بھیجے۔چین اور قطر سے چار چار امدادی طیارے پاکستان آئے۔

ترجمان کے مطابق ازبکستان، ترکمانستان، فرانس، اردن  نیپال، سعودی عرب سے ایک ایک امدادی طیارہ پاکستان پہنچا۔یونیسف نے 2، اقوام متحدہ ادارہ مہاجرین نے 8، عالمی ادارہ خوراک نے 3 امدادی طیارے بھیجے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button