پاکستانی خبریں

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

خلیج اردو
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی ہے، جب کہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلی سماعت میں علی امین گنڈاپور کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button