پاکستانی خبریں

کوہستان میگا کرپشن سکینڈل: نیب نے مزید 8 ملزمان گرفتار کر لیے

خلیج اردو
پشاور: خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے مالیاتی کرپشن سکینڈل، کوہستان میگا کرپشن کیس میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار افراد میں 2 سرکاری افسران، 2 بینکرز اور 4 ٹھیکیدار شامل ہیں۔

نیب حکام کے مطابق تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے اور سکینڈل میں ملوث مزید افراد کی گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے اس کیس میں نامزد جبران ملک کو نیب کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button