پاکستانی خبریں

عطا تارڑ سانحہ سوات پر بیان دینے سے پہلے اسلام آباد اور پنجاب کے سانحات کا جواب دیں، بیرسٹر سیف

خلیج اردو
پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے سانحہ سوات پر وزیر اطلاعات پنجاب عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عطا تارڑ کو پہلے اسلام آباد اور پنجاب میں حالیہ سانحات میں ہونے والی اموات پر قوم کو جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں کی بارش نے اسلام آباد اور پنجاب کے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کی قلعی کھول دی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب میں ممکنہ سانحات سے بچاؤ کے لیے مدد کی پیشکش کی، مگر وفاقی وزراء نے قدرتی آفات جیسے حساس معاملات پر بھی سیاست چمکانے میں کمی نہ کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button