خلیج اردو
اسلام آباد:نگران حکومت نے ترسیلات زر بڑھانے کیلئے نئی اسکیم کا اعلان کر دیا، اسکیم کو فروغ دینے کیلئے 80 ارب روپے مختص کردیئے گئے، جس میں سے اسٹیٹ بینک کو 20 ارب روپے منتقل کر دئیے،،، اسکیم کے تحت ڈالرز بھیجنے کے عوض کوئی چارجز وصول نہیں ہوں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ ترسیلات زربھیجنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،،، ترسیلات زر بھیجنے والوں کو پوائنٹس دیئے جائیں گے،،، جن کے تحت وہ کئی سرکاری اداروں سے خدمات اور اشیا رعایتی نرخوں پر حاصل کر سکیں گے
وفاقی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ کرنسی کی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیوں سے روپے کی قدر میں استحکام آیا ،،،،بجلی چوری مہم سے بھی ریکوری میں بہتری آرہی ہے، معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے صنعتی شعبہ میں بہتری آرہی ہے،،، حکومتی اقدامات سے فصلوں کی بہتر پیداوار حاصل ہو گی، سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت دیں گے۔
ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ حکومت ایکسچینج کمپنیوں کو بھی مراعات دے گی، قانونی ذرائع سے ترسیلات زر بھیجنے کے حوالے سے مارکیٹنگ کے بدلے مراعات دی جائیں گی،،، قانونی ذرائع کے ذریعے زیادہ ترسیلات زر بھیجنے والوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے نقد انعام بھی دیئے جائیں گے ۔