پاکستانی خبریں

پاک فضائیہ کی بیک وقت دو بین الاقوامی فضائی مشقوں شاہین- ٹین اور برائٹ اسٹار میں شرکت۔۔ جے-10 سی اور جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں، پائلٹس، ایئر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی و گراؤنڈ عملہ کی مشقوں میں بھرپور شرکت

خلیج اردو
اسلام آباد:پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین-10 شمال مغربی چین کے جیوکوان اور ینچوان شہروں میں جاری ہے۔ مشقوں میں پاک فضائیہ کی شمولیت اسکی لگن اور بے مثال صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے جبکہ مصر میں جاری برائٹ سٹار فضائی مشقیں آپریشنل تجربات کے فروغ اور اتحادی ممالک سے قیمتی تجربے کے حصول کا انمول موقع ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فضائی بیڑے میں شمولیت اختیار کرنے والے لڑاکا طیاروں کی آپریشنلائزیشن اور قلیل وقت میں بین الاقوامی فضائی مشقوں میں انکی شرکت قابل فخر کامیابی ہے۔ جدید لڑاکا طیاروں کا بروقت حصول، مختصر وقت میں ان کی آپریشنلایزیشن اورمشقوں میں کامیاب شرکت پاک فضائیہ کے تکنیکی طور پر ایک ترقی یافتہ فضائیہ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ پاک فضائیہ نئے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ مشترکہ فضائی مشقیں علاقائی استحکام و سلامتی کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔ فضائی مشق کے شرکاء سے خطاب میں ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف نے مشقوں کی اہمیت پر اظہارِ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button