راولپنڈی:کوئٹہ کےعلاقے والی تنگی میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ آج کوئٹہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔
افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں کور کمانڈر بلوچستان، لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور دیگر سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسدخاکی کو ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا، جہاں شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔