پاکستانی خبریں

پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریے پر رکھی گئی تھی اور کسی بھی پاکستانی کو اس نظریے میں رتی بھر بھی شک نہیں ہونا چاہیے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دو قومی نظریہ پر اہم بیان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دو قومی نظریہ پر اہم بیان، بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈہ مسترد

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کے لیے ہمارے آبا و اجداد نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریے پر رکھی گئی تھی اور کسی بھی پاکستانی کو اس نظریے میں رتی بھر بھی شک نہیں ہونا چاہیے۔

جنرل عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ دو قومی نظریہ کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو مختلف قومیں ہیں، اور یہ نظریہ ہمارے آبا و اجداد کی بے مثال جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اور ہندو کے مذہب، تہذیب، زبان، ثقافت اور تاریخ میں واضح فرق ہے، اور یہ فرق ہمارے مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم میں بھی دکھائی دیتا ہے۔

آرمی چیف نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈہ دو قومی نظریے کو مسخ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد دو قومی نظریے کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا، جس پر پاکستانی عوام نے اپنے قائد کے نظریے کی حمایت کی اور اس کا دفاع کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button