
خلیج اردو
لاہور: بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں سے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا ہے۔ ماورہ اور ماہرہ کے بعد اب عاطف اسلم بھی بھارتی انتقام کی زد میں آ گئے ہیں۔
یوٹیوب پر زی میوزک کے چینل پر موجود گانوں کی تفصیلات اور ٹائٹلز سے عاطف اسلم کا نام مکمل طور پر غائب کر دیا گیا ہے، حالانکہ گانوں میں ان کی آواز موجود ہے۔ اس اقدام کو بھارتی جانب سے ایک نئے قسم کے ثقافتی انتقام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو پاکستانی فنکاروں کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
عاطف اسلم کے مداحوں نے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے اور پاکستانی فنکاروں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے






