پاکستانی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی جارحیت پر سخت وارننگ، کہا دوبارہ حملہ کیا تو منہ کی کھاؤ گے

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے سخت وارننگ دی ہے کہ اگر بھارت دوبارہ کسی حملے کی کوشش کرے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ فوجی جوانوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ "اگر دوبارہ کوئی پلان کرو گے تو ہمیں تیار پاؤ گے، جو کچھ تمہارا بچا ہے وہ بھی ختم ہو جائے گا”۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور خطے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے تیار ہے، لیکن اگر جنگ لڑی گئی تو اس کے لیے بھی پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چوائس بھارت کی ہے کہ امن چاہتا ہے یا جنگ۔

وزیراعظم نے بھارت کو پانی کے حوالے سے بھی سخت پیغام دیا اور کہا کہ "اگر ہمارا پانی بند کرنے کا سوچا بھی تو پھر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے گا”۔ انہوں نے مسلح افواج کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ فتح تاریخ میں سنہرے حروف سے یاد رکھی جائے گی۔

وزیراعظم نے آرمی چیف، ائیر چیف اور نیول چیف کو قوم کا فخر قرار دیا، جس پر آرمی چیف نے سلیوٹ کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button