
خلیج اردو
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دوبارہ جارحیت کا امکان موجود ہے اور اگر ایسا ہوا تو پاکستان بھرپور اور موثر جواب دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنہا کر دیا ہے اور اس کا سیاسی سرمایہ ختم ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے مودی بوکھلاہٹ میں کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو پاکستان کا جواب نہ صرف سخت ہوگا بلکہ اس کے عالمی اثرات بھی مرتب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے دوست ممالک بھی اب مودی کی حمایت نہیں کریں گے۔
وزیردفاع نے واضح کیا کہ سیز فائر کے لیے پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں تھا اور امریکا سمیت تمام دوست ممالک پاکستان کے ساتھ تھے اور سیز فائر کے حق میں تھے، اسی لیے پاکستان نے سیز فائر قبول کیا۔






