
خلیج اردو
کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے اختر مینگل کو دہشت گردوں کا سرپرست اور بلوچ قوم کا دشمن قرار دے دیا۔ کوئٹہ میں صوبائی وزراء اور بلوچستان حکومت کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اختر مینگل کو اپنی زبان کو قابو میں رکھنا چاہیے۔
صوبائی وزیر صادق عمرانی نے کہا کہ ہم تمام جمہوری قوتوں سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اختر مینگل نے پی ٹی آئی کے دور میں 15 ارب روپے لے کر اپنی جیب میں ڈالے اور وہ سامراجی قوتوں کے اشاروں پر چل رہے ہیں۔
علی مدد جتک نے کہا کہ پیپلزپارٹی دہشت گردی کا شکار ہونے کے باوجود دہشت گردی کے خلاف بات کرتی ہے، لیکن اختر مینگل نے دہشت گردوں کی رہائی کے لیے دھرنا دیا ہے۔
بخت کاکڑ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہی ہے۔ ان بیانات کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی رٹ بحال رکھے گی اور بلیک میل نہیں ہو گی






