
خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن اور تنازعات کے حل کیلئے پاکستان، امریکہ کے ساتھ کھڑا ہے اور امید رکھتا ہے کہ امریکہ اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے عالمی سطح پر جنگ بندی کی کوششوں کے تناظر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری پر زور دیا گیا۔






