Uncategorized

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا جذبہ مثالی رہا اور ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران انہوں نے قائدانہ کردار ادا کیا، وزیر اعظم

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب، صدر اور وزیراعظم کی جانب سے اعزاز، تاریخی دن قرار

خلیج اردو
اسلام آباد: ایوانِ صدر میں ایک اہم اور تاریخی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کا اعزاز دیا گیا۔ یہ اعزاز صدرِ مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے مشترکہ طور پر انہیں پیش کیا، جو ملکی دفاع، بے مثال قیادت اور قومی سلامتی کے تحفظ میں اُن کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’’آج ایک تاریخی اور قابل فخر دن ہے۔ ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں۔‘‘ وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو وطن کے تحفظ کے لیے ادا کیے گئے کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشیدہ صورتحال کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کا جذبہ مثالی رہا اور ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران انہوں نے قائدانہ کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر بے مثال اور تاریخی فتح حاصل کی، جس کے باعث دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔

اس موقع پر صدر مملکت اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے قومی سطح پر فیلڈ مارشل کے کردار اور کامیاب عسکری حکمت عملیوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button