پاکستانی خبریں

سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز، صدر آصف علی زرداری نے معرکہ حق میں فرنٹ لائن قیادت کو سراہا

خلیج اردو
اسلام آباد: ایوانِ صدر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو "بیٹن آف فیلڈ مارشل” دیے جانے کی تقریب کے دوران صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا اور دشمن کے مقابلے میں افواجِ پاکستان کو ایک ناقابلِ شکست قوت بنا کر پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ’’دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور ہماری بھرپور جوابی کارروائی نے دنیا پر ہماری صلاحیت کو ثابت کر دیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے، لیکن ہماری امن کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کرنا ہم جانتے ہیں، اور افواج پاکستان نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ جب بات ملکی سلامتی کی ہو تو کوئی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جاتا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button