پاکستانی خبریں

کراچی ایئرپورٹ پر دو طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے، دوران لینڈنگ پرندوں سے ٹکراؤ

خلیج اردو
کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگرے دو طیارے دوران لینڈنگ پرندوں سے ٹکرا گئے، تاہم دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پہلا واقعہ ترکیش ایئر کی پرواز کے ساتھ پیش آیا، جبکہ دوسرا واقعہ لاہور سے آنے والی فلائی جناح کی پرواز کے دوران پیش آیا، جس میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق فلائی جناح کی پرواز کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کر رہی تھی کہ اچانک ایک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا۔ خوش قسمتی سے طیارہ محفوظ لینڈ کر گیا اور تمام مسافر بحفاظت رہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث کراچی ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں کیڑے مکوڑوں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پرندے بڑی تعداد میں ایئرپورٹ کے گرد منڈلا رہے ہیں۔ یہی صورتحال پرندوں کے طیاروں سے ٹکراؤ کا سبب بن رہی ہے، جو ہوابازی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

ایوی ایشن حکام نے ایئرپورٹ کے اطراف صفائی اور پرندوں کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے، تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button