پاکستانی خبریں

ملک میں پولیو کا نیا کیس، خیبرپختونخوا میں 18 ماہ کی بچی وائرس سے متاثر

خلیج اردو
پشاور: پاکستان میں پولیو کا ایک اور نیا کیس سامنے آ گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کی 18 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 13 ہو چکی ہے۔ پولیو وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ نے محکمہ صحت اور انسداد پولیو پروگرام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

متاثرہ بچی کا تعلق ایسے علاقے سے ہے جہاں ویکسینیشن کی مزاحمت اور آگاہی کی کمی جیسے مسائل درپیش ہیں، جس کے باعث انسداد پولیو مہمات میں مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے۔

حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ اس مہلک مرض کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button