متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ‘جسٹس اینڈ ڈگنٹی’ دہشت گرد گروہ کے 24 افراد دوبارہ عمر قید کی سزا پا گئے

خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی سپریم کورٹ نے 26 جون کو ایک اہم فیصلے میں ‘جسٹس اینڈ ڈگنٹی دہشت گرد تنظیم’ کے 24 افراد کو دوبارہ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ فیصلہ ابوظہبی فیڈرل کورٹ آف اپیلز کی اسٹیٹ سیکیورٹی چیمبر کے پچھلے فیصلے کو جزوی طور پر کالعدم قرار دیتے ہوئے جاری کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے مطابق ان افراد پر دہشت گرد تنظیم ‘جسٹس اینڈ ڈگنٹی’ کے ساتھ تعاون اور ممنوعہ تنظیم ‘الاصلاح گروپ’ کو مالی معاونت فراہم کرنے کے الزامات ثابت ہوئے۔ عدالت نے ان جرائم سے منسلک تمام رقوم اور مواد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔

یاد رہے کہ 10 جولائی 2024 کو ابوظہبی فیڈرل کورٹ آف اپیلز نے ‘جسٹس اینڈ ڈگنٹی’ کیس میں شامل چھ کمپنیوں اور دہشت گرد تنظیم الاخوان المسلمون کے 53 ارکان کو مختلف سزائیں سنائی تھیں، جن میں عمر قید سے لے کر 2 کروڑ درہم تک کے جرمانے شامل تھے۔

عدالتی فیصلے کو اماراتی حکام کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button