عالمی خبریںپاکستانی خبریں

بلومبرگ کی پاکستان کے لیے خوشگوار پیشگوئی

خلیج اردو
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے بلومبرگ نے پاکستان کے معاشی استحکام کے حوالے سے مثبت پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کا پہلا جائزہ کامیابی سے مکمل ہونے کی امید ہے۔

بلومبرگ کے مطابق اب تک کی پیشرفت مثبت نتائج سامنے لائی ہے، جبکہ حکام اور سفارتی حلقے پاکستان کے لیے اچھی خبر کی توقع کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بہتری کی ایک بڑی وجہ زرعی ٹیکس میں نمایاں پیشرفت ہے۔

مزید برآں، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل بھی مثبت سمت میں جاری ہے، جبکہ ٹیکس محصولات میں اضافے کو حکومت نے اپنا ہدف بنا لیا ہے۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کو ایک جامع رپورٹ بھی پیش کی جا چکی ہے۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف قرضے کے حصول کے لیے اس کی شرائط کو پورا کر رہا ہے، جس سے ملک کے معاشی استحکام کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button