عالمی خبریں

کینیڈین وزیراعظم کا امریکی ٹیرف کے خلاف سخت موقف، جوابی اقدامات کا اعلان

خلیج اردو
اوٹاوا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی ٹیرف کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ اپنے تجارتی محصولات برقرار رکھتا ہے تو کینیڈا بھی جوابی کارروائی کرے گا۔

اپنے بیان میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اگر امریکی حکومت کی جانب سے اضافی محصولات ختم نہ کیے گئے تو کینیڈا بھی 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا 155 ارب ڈالر کی امریکی اشیا پر ٹیکس لگانے کا ارادہ رکھتا ہے اور امریکی درآمدات پر بھی اضافی محصولات لاگو کیے جائیں گے۔

کینیڈین وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت امریکی ٹیرف کو عالمی تجارتی تنظیم (ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن) میں چیلنج کرے گی۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی یہ حکمت عملی نہ صرف عالمی تجارتی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس سے امریکی شہریوں کی ملازمتیں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

کینیڈا اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات پر اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button