سپورٹسعالمی خبریں

چیمپئنز ٹرافی میں شکست کے بعد اسٹیو اسمتھ کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

خلیج اردو
سڈنی: آسٹریلیا کے مڈل آرڈر بیٹر اسٹیو اسمتھ نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

اسٹیو اسمتھ، جنہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں آسٹریلیا کی قیادت کی، نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے لیے یہ سفر شاندار رہا، ہر لمحے سے لطف اندوز ہوئے اور کرکٹ نے انہیں حیران کن لمحات اور شاندار یادیں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو ورلڈ کپ جیتنا ان کے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسٹیو اسمتھ نے میچ کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کو اپنی ریٹائرمنٹ سے آگاہ کیا۔ تاہم، وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button